ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آشون کی صفائی، ٹوئٹ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں

آشون کی صفائی، ٹوئٹ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں

Tue, 07 Feb 2017 11:37:39    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپن گیند باز روی چندرن اشون نے تمل ناڈو میں بدلتے سیاسی واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ریاست میں نوجوانوں کے لئے جلد ہی 234 روزگار نکلنے والی ہیں۔ تمل ناڈو میں اسمبلی کی 234 نشستیں ہیں۔اشون کا یہ ٹوئٹ اے آئی اے ڈی ایم کے کے ممبران اسمبلی کی طرف سے پارٹی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو اپنا لیڈر منتخب کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی اراکین کی لیڈر منتخب ہونے کے بعد ششی کلا کو ریاست کا وزیر اعلی بننا طے ہو گیا ہے۔سابق وزیر اعلی جے للتا کی معتمد رہیں ششی کلا (59) ان کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد ریاستی حکومت میں ان کی جگہ لینے جا رہی ہیں۔ششی کلا کا کہنا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے ان سے خود وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کو کہا ہے۔ جے للتا کا انتقال دسمبر 2016 میں طویل بیماری کے بعد ہو گیا تھا۔


Share: